سری نگر ، 22 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے پہلگام کے بیسرن ویلی میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو انسانیت سوز جرم“ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صدمے کی حالت میں ہوں ہمارے مہمانوں پر یہ حملہ ایک شیطانی فعل ہے ، اس کے مرتکب انسان کہلانے کے لائق نہیں، بلکہ
یہ درندے ہیں جن کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ مذمت سے بڑھ کر سزا بھی بنتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا: الفاظ اس ظلم کی مذمت کے لیے ناکافی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کابینہ کی رکن سکینہ ایتو اسپتال پہنچ چکی ہیں تاکہ زخمیوں کے علاج و معالجے کا بند وبست بہتر طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔