لاگوس، 25 اپریل (رائٹر) فرقہ وارانہ تشدد کا سامنا کر رہے نائیجیریا کے ایک صوبے میں بندوقوں سے لیس کچھ چرواہوں نے منگل کو ایک چرچ کے مذہبی اجتماع پر حملہ کر دیا جس میں 16 افرادکی موت ہو گئی۔
بنيو نامی صوبے میں پولیس کے ترجمان
موسی يامو نے بتایا کہ یہ حملہ گویر ایسٹ انتظامیہ کے ايار بلوم نامی گاؤں میں منگل کی صبح تقریبا چھ بجے ہوا۔ مسٹر يامو نے چرواہوں کی طرف کئے گئے اس حملے میں دو پادریوں سمیت 16 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رائٹر،اظ