ابوجا، مئی 7 (رائٹر) شمالی نائجیریا کے ایک گاؤں پر ہوئے حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک پولیس افسر نے آج اس کی اطلاع دی ہے۔ یہ ملک کے کچھ حصوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے دوران تشدد کا ایک تازہ واقعہ ہے۔
ابھی تک
واضح یہ نہیں ہوسکا ہے کہ اتوار کو شمالی ریاست کڈوونا کے گواسکا گاؤں پر حملہ کیوں کیا گیا تھا۔ کڈوونا کے پولیس کمشنر آسٹن ایوار نے بتایا کہ پہلے 12 لاشیں برآمد کی گئیں اس کےبعد آج 33 لاشیں مزید برآمد کی گئی ہیں۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0829