نائجیریا/2جنوری(ایجنسی) نائجیریا میں ایک گرجا گھر میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی کمیونٹی گروپ اوسی اولیسا کے سربراہ نے منگل کو بتایا کہ ان افراد پر فائرنگ اس وقت کی گئی، جب وہ چرچ میں عبادت میں مصروف تھے۔ بتایا
گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد چرچ سے فرار ہونے والوں کو قریبی سڑک پر بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ فی الحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم مقامی حکام کے مطابق نائجر ڈیلٹا کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں مقامی عسکریت پسند گروپ ملوث ہو سکتا ہے، جو اس سے قبل بھی اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔