دہلی، 16 اپریل (ذرائع) کیا ٹرین میں سفر کے دوران کیش رکھنے کا ٹینشن ختم ہوگا، اور ضرورت پڑنے پر چلتی ٹرین میں اے ٹی ایم سے کیش نکال سکیں گے- اب اس طرح کاتجربہ ہندوستان میں شروع ہوگیا ہے- سنٹرل ریلوئے نے مہاراشٹرا ایکسپریس میں ٹرائل کے طور پر ٹرمنلس تک جانے والی پنچکٹی ایکسپریس میں ٹرائل کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشن لگائی ہے- یہ اے ٹی ایم ایک ایسی چیئر کار کوچ میں لگایا گیا ہے،
جہاں پہلے پنٹری ہوا کرتی تھی- مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے یہ انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ فی الحال اس آن بورڈ اے ٹی ایم کو آزمائش کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اگر کامیاب ہوتا ہے تو دوسری ٹرینوں میں بھی یہ سہولت شروع کی جا سکتی ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کرکے یہ جانکاری دی ہے۔