نئی دہلی،17 مارچ (یواین آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اے ٹی ایم میں ہونے والی دھڑی،فراڈ اور سائبر جرائم کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رام کمار ورما نے کہا کہ ڈجیٹل ذرائع کو فروغ مل ہے لیکن جرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کی رپورٹ میں جرائم میں اضافے کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پن کا استعمال اے ٹی ایم
میں رقم نکالنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اگر او پی ٹی کا نظام پن سے شروع کیا جاتا ہے تو اس سے جرائم کو کم کیا جاسکتا ہے۔
بی جے پی کے شیو پرتاپ شکلا نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم سے سائبر جرائم پیشہ بینک اکاؤنٹ ہولڈوں کو فون کرتے ہیں اور طرح طرح کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات تو وہ بینک اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ کی مقررہ حد سے کئی گنا زیادہ رقم نکال لئے جاتے ہیں۔