نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) سابق وزیر اعظم 'بھارت رتنا' اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے پیش نظر دہلی حکومت کے تمام دفاتر، اسکول اور دیگر اداروں میں جمعہ کو تعطیل رہے گی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ ہردل عزیز لیڈر مسٹر واجپئی کے احترام میں دہلی حکومت کے تمام دفاتر، پبلک و پرائیویٹ اسکول اور دیگر ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔