the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 12 جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں ہوئی چوک کے سلسلے میں بی جے پی نے ایک بار پھر کانگریس کو ہدف تنقید بنایا اورالزام عائد کیا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت نے جان بوجھ کر وزیر اعظم کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، جو قابل مذمت ہے اور قابل سزا ہے بی جے پی کی سینئر کی لیڈراورمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ وزیر اعظم کی سکیورٹی میں چوک ہوتے دیکھ کر میں نے کانگریس قیادت کے سامنے کچھ سوالات اٹھائے تھے ۔ ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ان سوالات کے کچھ تشویشناک نتائج ملک کے سامنے لائے ہیں ۔ پنجاب پولیس افسران کے بیانات ایک قومی نیوز چینل پر حقیقت کو اجاگر



کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسر کا یہ بیان کہ مسٹر مودی کی سکیورٹی میں چوک کی اطلاع وہ اعلیٰ افسران ، پنجاب انتظامیہ کو فراہم کرتے رہیں، لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے اس تعلق سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی، جو ان کی سکیورٹی کو یقینی بنا سکے۔
محترمہ ایرانی نے سوال پوچھا کہ آخر پنجاب پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کانگریس کے بڑے لیڈر کے اشارے پر کام کر رہے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بغیر جانکاری کے وزیراعظم کی سکیورٹی ٹیم کو کیوں کہا کہ پورا نظام اورروٹ محفوظ ہے ۔ پنجاب کے وہ کون اعلیٰ افسران ہیں جو اس الرٹ کے بعد بھی وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.