برلن/8مئی(ایجنسی) جنوبی جرمنی میں ایک مال بردار ٹرین اور ایک مسافر ٹرین کے درمیان ٹکرہو گئی جس میں دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ریلوے کے منتظم ڈیوش بین نے
اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کر کےاس حادثہ کی اطلاع دی۔ مقامی میڈیا نے اس حادثے میں دو افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات تقریبا نو بج کر 20 منٹ پر بواريا میں انگول اسٹینڈ اور آگسبرگ کے درمیان ايچاچ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں دو افراد موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔