دارالسلام، 14 ستمبر (یواین آئی) شمال مغربی تنزانیہ کے کاگیرا علاقے میں اتوار کی رات ایک پرائمری اسکول کی ڈورمیٹری میں آگ لگنے سے کم سے کم 10 طالب علموں کی موت ہوگئی اور سات دیگرجھلس گئے۔
کاگیرا کے علاقائی کمشنر مارکو
گوگوتی نےبتایا کہ دس متاثروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور جو دیگر لوگ اس میں جھلسے ہیں، ان میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔
یہ واقعہ کیروا ضلع کے اتیرا گاؤں میں بنی ایک ڈورمیٹری میں رات گیارہ بجے کےبعد لگی اور اس وقت اس میں 47 طالب علم تھے۔