دبئی، 24 اگست (رائٹر) یمن کے دارالحکومت صنعا میں کل ایک ہوٹل کو نشانہ بنا کرکئے گئے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔
جائے حادثہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دارالحکومت صنعا سے 20 کلومیٹر دور جائے حادثہ پر دھماکے کے بعد ہوٹل کی چھت گر گئی
مسلح حوثی گروپ کے کنٹرول والے المسيرا ٹی وی کے مطابق حکومت نے مرنے والوں کی تعداد 46 بتائی ہے لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ مرنے والوں میں کتنے شہری یا باغی شامل ہیں۔
ایمرجنسی کارکن یحیی حسین نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے ہوٹل کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔