کوالالمپور،19ستمبر(ایجنسی)ملائشیا میں غیر قانونی شراب پینے سے کم سے کم 21لوگوں کی موت ہونے اور کئی لوگوں کے بیمار ہونے کا معاملہ سامنے آیاہے ۔
start;">ملائشیا کے وزیرصحت ڈی احمد نے بتایاکہ اس کے پینے سے بیمار ہوئے بہت سے لوگ اسپتال میں داخل ہیں ،جنکی حالت سنگین ہے اس لئے اموات کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ راجدھانی کوالالمپور اور اس سے ملحقہ صوبوں میں زہریلے میتھنال کے 57معاملے سامنے آئے ہیں ۔