ریو ڈی جینرو 8 دسمبر (ایجنسی)برازیل کے شمال مشرق صوبہ سیئرا کے ملاگریس شہرمیں بینک لٹیروں اور پولیس کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ملاگریس شہر میں 30 مسلح بدمعاشوں نے دو بینکوں میں لوگوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی جسے پولیس کی مستعدی کی وجہ سے ناکام بنادیا گیا ہے۔ ملاگریس کے میئر لیلسن لینڈم نے بتایا کہ لٹیروں نے بینک لوٹنے کی غرض
سے سٹی سنٹر آنے سے قبل ایک ٹرک چرایا تاکہ شہر کی اہم سڑکوں کا راستہ بند کیا جا سکے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لٹیروں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔ تقریبا 20 منٹ تک جاری فائرنگ میں چھ بدمعاشوں اور یرغمالیوں کے طور پر پکڑے گئے تین نابالغوں کی موت ہو گئی۔ کچھ بدمعاش جائے واقعہ سے بھاگنے میں کامیاب رہے پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔ مسٹر لینڈم نے کہا کہ فائرنگ میں ہلاک افراد میں کم از کم چھ لٹیرے ہیں۔