حیدرآباد، 29مئی (ایجنسی)تلنگانہ بھرمیں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہی۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد کے عہدیداروں نے بتایاکہ یہ صورتحال مزید تین دن تک برقرار رہے گی۔
سدی
پیٹ‘جگتیال‘ منچریال‘ عادل آباد‘بھوپال پلی اور راجنا سرسلہ اضلاع میں مختلف مقامات پراعظم ترین درجہ حرات47ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاگیاجبکہ ضلع جگتیال کے علاقہ جینی میں آج اعظم ترین درجہ حرات47.5رہا۔