the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ جنوری، 15 (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی محترمہ مایاوتی نے اپنی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کچھ ہی عرصے بعد اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ساتھ اسمبلی اور عام انتخابات ہونے والے ہیں ، لیکن بی ایس پی دونوں ریاستوں میں بہار کی طرح اور لوک سبھا انتخابات ؎کی طرح کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی انتخابی معاہدہ نہیں کر ے گی ، یعنی ان دونوں ریاستوں میں پارٹی



اپنے دم پرہی اسمبلی کی سیٹوں پرپوری تیاری کے ساتھ انتخابات لڑے گی اور اپنی سرکار بھی تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ غریب ، کمزور اورمحروم طبقات کے مفادات اور فلاح و بہبود کے لئے بی ایس پی سنجیدہ ، حساس ، دیانتدار اور جدوجہد کرتی رہتی ہے ، جس کے مطابق بی ایس پی نے اترپردیش میں چار مرتبہ اپنی قیادت میں سرکاری بھی چلائی ہے ، لیکن یہ سرمایہ دار اور تنگ ذہنیت رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کو یہ پسند نہیں آیا اور پھر انہوں نے بی ایس پی کے خلاف اندر سے ایک ہوکر اورہر قسم کے حربےاستعمال کر کے بی ایس پی کو اقتدار میں آنے سے روک ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.