ممبئی 21(یواین آئی) مسلمان پانچ سال تک اپنے مسائل کے حل کے لیے شورمچاتے رہتے ہیں ،مگرمہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے موقع پرمسلم اکثریتی علاقوں میںووٹنگ کا فیصدکافی کم ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ افسو ناک امرہے۔
مالیگاﺅں،اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کو چھوڑکرممبئی ،تھانے کے مسلم بے حس رہے ،مہاراشٹراسمبلی کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ذریعے
جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق تقریبا 60 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے،جوکہ گزشتہ الیکشن سے3فیصد کم رہا ہے۔
اس کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ممبئی جیسے بڑے شہر میں بیداری مہم اوراپیلوں کے درمیان ،یہاں تک وزیراعظم مودی اور اعلیٰ لیڈران کی اپیل اور اس درمیان فلمی ستاروں سے ملاقات کی تشہیر کے باوجود چندحلقوں کو چھوڑ کر کر ووٹنگ کافیصد 50فیصدی ہی رہا ہے۔