کلکتہ 3؍ فروری (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال کے علی پور دوار میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے ۔
ممتا
بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ملک کی جائداد بینک ، انشورنس کو فروخت کرررہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر آپ مفت ،کنیاشری اورروپا شری چاہتے ہیں تو ترنمول کانگریس کو ووٹ دیں ۔