سری نگر،16 اگست(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نایب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے کافی کم امکانات ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کا نفرنس کے دوران
کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کا فیصلہ خوش آئند بات ہے اور یہ کہ نیشنل کا نفرنس چناو کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کم سے کم وقت میں چناو کرانے کا فیصلہ لیا لہذا کسی پارٹی کے ساتھ
اتحاد کے کافی کم امکانات موجود ہیں۔