: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گواہاٹی، 11 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی، ہندوستان کے غریبوں اور محروم افراد کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ پوری دنیا میں امن کے ’آئیکان‘ بن گئے ہیں یہ دعوی انہوں نے گواہاٹی ’ہنر ہاٹ‘ کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی گواہاٹی ’ہنر ہاٹ‘ کا رسمی افتتاح آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنتا بِسوا سرما کل یعنی ہفتے کو کریں گے
انہوں نے کہاکہ جہاں ہندوستانی سماج، مودی کو وِکاس کے وِشواس کی علامت مانتا ہے، وہیں انہوں نے دعوی کیا کہ ساری دُنیا اُن کی لیڈرشِپ کو معنی خیز علامت مانتی ہے انہوں نے کہا کہ اُتر پردیش، منی پور اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی زبردست فتح، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’مشترکہ ترقی، واضح خود مختاری “ کے عزم پر ملک کے عوام کے اَٹوٹ یقین کا پختہ ثبوت ہے۔ مسٹر مودی نے دقیانوسی فرقہ واریت، فرقہ وارانہ سیاست کو ترقی کی قومی سیاست سے منہدم کیا ہے۔