گوہاٹی/11جنوری(ایجنسی) آسام میں شہریت (ترمیم) بل 2016 کی مخالفت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، مظاہرین کےایک گروپ نے یہاں بی جے پی دفتر میں توڑ پھوڑ کی، پولیس نے جمعہ کو یہ معلومات
دی.
پولیس نے کہا کہ مظاہرین نے نریندرمودی ، آسام وزیراعلی کے پتلوں کو جلایا اور بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے جام کردیا، پولیس نے بعد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا.