گوہاٹی،3 جون(یواین آئی)آسام میں ایک دن میں کورونا وائرس (کوویڈ19)وبا کے 60 نئے معاملے آنے سے ریاست میں بدھ کو متاثرین کی تعداد 1621 ہوگئی ہے۔
ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کر کے نئے معاملوں کی
اطلاع دی ہے۔نئے معاملوں میں سے دھوبری کے 38 اور گولا گھاٹ کے 18 معاملے ہیں۔ناگاؤں میں چار معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 1277 ہے جبکہ 337 لوگ اس بیمارسے ٹھیک ہوچکے ہیں اور چار کی موت ہوچکی ہے۔