نئی دہلی/20اگست(ایجنسی) رام مندر کے معاملے پر، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد کے موریہ کے بیان پر سیاسی حلقے میں ہلچل شروع ہوگئی ہے، کیشو پرساد موریہ نے کہا تھا کہ رام مندر تعمیر کے مسئلہ پر ہمارے پاس تین اختیار ہیں، پہلا اس معاملے میں کورٹ کا فیصلہ جلد آئے، دوسرا ہم اس مسئلہ کو بات چیت سے سلجھا لیں گے، اسکے علاوہ ہمارے پاس تیسرا اختیار بھی ہے، اگر ضرورت ہوئی تو ہم پارلیمنٹ کے اندر قانون بناکر مندر تعمیر کریں گے، انکے اس بیان کے بعد اے آئی ایم آئی ایم اسدالدین اویسی کا بیان آیا ہے.
اویسسی نے کہا، جب ایودھیا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے.ایسے میں انکے پاس اس معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، انکا یہ بیان برا ہی نہیں بیکار بھی ہے.