: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
برلن/23اپریل(ایجنسی) ایک طرف امریکہ ،فرانس اور برطانیہ سمیت دوسری ممالک یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ بشار الاسد نے دوما میں کیمیائی گیس کا استعمال کیا اور لوگوں کا قتل عام کیا ۔
وہیں اب جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوئوں
نے خود منصوبہ بنایا ، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔
ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوئوں کا ڈراماتھا۔