ٹھانے، 27فروری (یو این آئی)ممبئی سے ملحق ضلع ٹھانے کے بھیونڈی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی جمعرات کو جس ریلی کو یہاں خطاب کرنے والے تھے، امن و قانون کی
صورتحال خراب ہونے کے اندیشہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔
مسٹر اویسی بھیونڈی شہر میں سی اے اے اور این سی آر کے تعلق سے ایک ریلی سے خطاب کرنے والے تھے۔
منتظمین نے پولیس کی بات مان کر ریلی منسوخ کردی ہے۔