نئی دہلی،24اگسٹ (ایجنسی) ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اشونی لوہانی نے کہا ہے کہ مسافروںکا تحفظ اور ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری ان کی ترجیح ہوگی۔
ایئر انڈیا کے چیرمین کے عہدے سے ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے
عہدے پر لائے گئے مسٹر لوہانی نے کہا کہ سیکورٹی اور اسٹیشنوں کی جدیدکاری ان کی ترجیح ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ 'وی آئی پی کلچر' کو ختم کرنے، ٹرینوں میں صفائی،اور ریلوے میں بدعنوانی کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔