جے پور، 21مئی (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھارت رتن اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہاکہ بھارت رتن راجیو گاندھی کو ان کے یوم شہادت پر میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔وہ ایک دوراندیش لیڈر تھے، جن کے ترقی پسندانہ، جدید اور سائنٹفک نظریہ نے قوم کو نئی بلندیوں پر
پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ ان کی قربانی اور قوم کی تعمیر میں ان کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ جیسا کہ قوم مسٹر راجیو گاندھی کی برسی یوم انسداد دہشت گردی کے طورپر منا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔اس موقع پر اہمیں دہشت گردی اور تشدد کی تمام صورتوں کی مخالفت کرنے اور معاشرہ میں امن اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہئے۔