نئی دہلی ، 25 جولائی (یواین آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے کرناٹک کی آشا کارکن اورآٹورکشہ ڈرائیورراجوی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانیت نوازی قابل تقلید ہے۔
مسٹر نائیڈو نے ہفتہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ضلع اڈوپی کی آشا ہیلتھ ورکر محترمہ راجوی کی
انسانی ہمدردی مثالی اور قابل تعریف ہے۔ وہ رات کے تین بجے بھی حاملہ خواتین کو اپنے آٹو رکشہ میں بیٹھا کراسپتال پہنچاتی ہیں ۔
انہوں نے کہا’’مسز راجوی اپنے باقی وقت کے دوران آٹورکشا چلاتی ہیں اورحاملہ خواتین کو مفت سواری کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔ ایشور ان کی کوششوں کو قبول فرمائے‘‘۔