دہلی،4 جنوری (بھاشا) اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نظریاتی طور پر ایک ہیں اور آر ایس ایس دونوں پارٹیوں کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عاپ میں کوئی فرق نہیں ہے اور وہ دونوں ہندوتوا کی پیروی کرتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بی جے پی اور عاپ دہلی انتخابات
کو لے کر ہندوتوا کی سیاست کی جا رہی ہے، اویسی نے نامہ نگاروں سے کہا، “ماں (آر ایس ایس) نے انہیں (بی جے پی اور اے اے پی) بنایا۔
اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی قومی راجدھانی میں الیکشن لڑے گی لیکن وہ کتنی سیٹوں پر لڑے گی اس کا فیصلہ پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر کریں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے الزام لگایا کہ دہلی کا کچرا ان علاقوں میں پھینکا جا رہا ہے جہاں مسلمان رہتے ہیں۔