جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد
المسلمین و
رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے دنیا کے سب سے چھوٹے سیٹلائیٹ کی ایجاد کرنے والےہندوستانی
نوجوان مسلم سائسنداں محمد رفعت شاہ رخ کو دن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی
میں تہنیت پیش کی ۔ محمد رفعت شاہ رخ کی جانب سے ایحاد کردہ دنیا کے سب سے چھوٹے
سیٹیلائیٹ کو امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے 21جون 2017 کو کامیابی کے ساتھ لانچ
کیا تھا۔
دکن کالج میں منعقد اس تقریب میں ہندوستانی نوجوان مسلم
سائسنداں محمد رفعت شاہ رخ کی رہبر اور استادڈاکٹر شریمتی کیسن اور دیگر ساتھی اس
موقع پر موجود تھے۔مجلس اتحاد المسلمین ٹاملناڈوکے خازن جناب مسعود نے نوجوان
ہندوستانی مسلم ساسنسدان محمد رفعت شاہ رخ کا دارالسلام میں صدر مجلس بیرسٹر اسد
الدین اویسی تعارف کروایا۔ جس پر صدرمجلس نے کہا کہ یہ ہندوستانی مسلم نوجوان
سائسنداں دیگر نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوگا اور اس سے طلبہ کو ایک
تحریک ملے گی اور وہ بھی عالمی ساطح کے پلاٹ فارمس پر اپنی قسمت آزمائی کریں گے
اور اپنی صلاحیتیوں کو منوائیں گے۔