حیدرآباد/17ستمبر(اعتماد نیوز) اذان انٹرنیشنل اسکول ٹولی چوکی میں عصمت ریزی کا شکا رکمسن طالبہ کے والدین نے آج بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے ہمراہ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار اور کلکٹر حیدرآباد گھونندن راؤ سے ملاقات کرکے لڑکی کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا مطالبہ کیا، بیرسٹر اسدالدین اویسی گذشتہ 2 دن سے اس واقعہ کے سلسلہ
میں تفصیلات جناب کوثر محی الدین سابق رکن اسمبلی کاروان سے حاصل کررہے تھے، متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے انصاف کے مطالبہ پر صدرمجلس نے آج لڑکی کے والد، نانا، تایا اور چچا کے ساتھ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار سے ملاقات کی، صدر مجلس نے کہا کہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ اس کیس کو سنٹرل کرائم اسٹیشن منتقل کردیاجائے، جس سے کمشنر پولیس نے اتفاق کیا اور کہا کہ پولیس بھی یہ چاہتی ہے کہ اس واقعہ کی جامع اور مکمل تحقیقات ہوں،