لکھنؤ:16دسمبر(یواین آئی)مہاراشٹرا اور بہار میں پارٹی کی آبیاری کرنے کے بعد اترپردیش میں پارٹی کے لئے زمین تلاشنے کی کوشش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آج لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں سہیل دیو سماج پارٹی کے سربراہ و بی جے پی حکومت میں سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر سے
ملاقات کی اور یوپی میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر کے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا۔
بدھ کو لکھنؤ میں ایک ہوٹل میں راج بھر سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ہم دونوں آپ کے روبرو تشریف فرما ہیں۔
ہم ایک ساتھ ہیں اور راج بھر جی کی قیادت میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔