: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نندُربار، (مہاراشٹر)، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پسماندہ اور قبائلیوں کے روٹی، کپڑا اور مکان سے متعلق خدشات کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 'ونچتوں کا جو ادھیکار ہے، مودی ان کا چوکیدار ہے۔
مسٹر مودی نے مہاراشٹر کے شمال مغربی ضلع نندربار میں منعقدہ ایک ریلی میں کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا، میں کانگریس کی طرح شاہی خاندان سے
نہیں ہوں۔ میں غربت میں پلا بڑھا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ نے یہاں کتنی تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ انہوں نے اسے مودی کی ضمانتوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی سمیت قبائلی برادریوں کو در پیش چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے اپنی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، نیز انہوں نے ہر گھر کو مکان، پانی اور بجلی فراہم کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا۔