the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4ستمبر (یو این آئی) ہندستان اور امریکہ کے خارجہ اور دفاعی وزرا کی 'ٹو پلس ٹو' 'two plus two' میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبہ میں مشترکہ طورپر اعلی تکنالوجی والے اختراع اور تجارت کا راستہ کھولنے اور ہند بحرالکاہل علاقہ کو شامل کرنے کیلئے محفوظ، پرامن اور سب کے لئے یکساں طورپر کھلا بنانے کے نئے روڈمیپ پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دفاعی وزیر جیمس میٹس کے ساتھ امریکی فوجی دستوں کے سربراہان کی کمیٹی کے صدر بھی بدھ کی شام کونئی دہلی پہنچ رہے ہیں اور



جمعرات کو ان کی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سے ملاقات ہوگی۔ میٹنگ کے بعد یہ لیڈر پریس بیان دیں گے اور شام کو چاروں کی مشترکہ طورپر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

میٹنگ کی تیاریوں سے وابستہ ذرائع کے مطابق ہندستان اور امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر آزادا اور خودمختار ممالک ہیں اور بیشتر امور پر ان کی ایک رائے ہونے کے ساتھ ساتھ کئی معاملات میں مختلف رائے بھی رکھتے ہیں۔ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں ہندبحرالکاہل شعبہ، انسداد دہشت گردی کارروائی، توانائی سیکورٹی، اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔ وزیر خارجہ کی دو طرفہ میٹنگ میں امیگریشن کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.