: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی، 10 مئی (ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کیجریوال جیل نمبر 2 سے رہا ہوئے اور تہاڑ جیل کے گیٹ نمبر 4 سے باہر آئے۔ کیجروال نے جیل سے باہر آنے کے بعد کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جلد آونگا- آگیا- ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہنومان جی کے
آشیرواد سے میں آپ سب کے درمیان ہوں۔ ملک کے کروڑوں لوگوں نے مجھے اپنے آشیرواد بھیجے۔ اس دوران انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وہیں کیجروال کی اہلیہ سنیتا کیجروال نے جمعہ کو انکے شوہر کو عبوری ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت بتایا اور کہا کہ یہ راحت لاکھوں لوگوں کی دعاؤں اور آشیرواد کا نتیجہ ہے-