نئی دہلی، 20نومبر (ایجنسی) وزیراعلی اروند کیجریوال پر دہلی سکریٹریٹ میں منگل کو ایک شخص نے مرچی پاوڈر پھینک دیا۔
سیکورٹی گارڈوں نے مرچی پاوڈر پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا ہے جس کا نام انل شرما بتایا جارہا ہے۔ وزیراعلی کی آنکھ میں مرچی پاوڈر گرا ہے اور دھکا مکی کے دوران مسٹر کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
start;">موصولہ اطلاع کے مطابق وزیراعلی دہلی سکریٹریٹ کے دفتر میں آئے ہوئے تھے اور میٹنگ کے لئے اپنے چمبر میں جارہے تھے۔ اسی دوران چمبر کے باہر کھرے نوجوان نے ان پر مرچی پاوڈر پھینک دیا۔ نوجوان اسے ایک ڈبی میں لایا تھا۔ سیکورٹی گارڈوں نے نوجوان کو پکڑ لیا ہے اور اسے دہلی سکریٹریٹ سے ہی کچھ ہی دور واقع آئی پی ایکسٹنشن تھانہ لے جایا گیا ہے۔ واقعہ دوپہر کو تقریباََ دو بجے ہوا بتایا جارہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اسے خطرناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے وزیراعلی کی سیکورٹی سنگین چوک کی ہے۔ پارٹی نے کہاکہ دہلی میں وزیراعلی تک محفوظ نہیں ہیں۔