نئی دہلی/30اگست(ایجنسی) نکسلیوں سے ملی بھگت کے الزام میں پونے پولیس کی طرف سے پانچ افراد کی گرفتاری کی مخالفت میں سماجی کارکن اور مصنف arundhati-roy اروندھتی رائے نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج غریب کی مدد کرنا جرم ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ایک خطرناک دور سے گذر رہے ہیں اور بانٹ کر
راج کرنے کے پرانے فارمولے کو ایک بار پھر آزمایا جارہا ہے.
پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہا، "اقلیتی ہونا گناہ ہے، غریب ہونا گناہ ہے، غریبیوں کی مدد کرنا گناہ ہے، آج ہم ایک خطرناک دور میں رہ رہے ہیں . وزیراعظم کی مقبولیت کم ہوگئی ہے اور اس سے ذہن ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے.