: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 20 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر کے تمام خطوں اور شعبوں میں متوازی ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر جو اب ایک مرکزی زیر انتظام والا علاقہ ہے، کی تعمیر وترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تھا وزیر اعظم نے ان باتوں
کا اظہار منگل کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے 32 ہزار کروڑ روپیوں اور ملک کے دیگر حصوں کے لئے ساڑھے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار حکومت لوگوں کے دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔