لکھنؤ:14مارچ(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے رنگوں کے تیوہار ہولی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات شب براءت کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے چست و درست انتظامات کئے ہیں اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اتوار کی دیر رات اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سینئر انتظامی و پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں ہولی اور شب براءت ایک ساتھ 19مارچ کو منائے جائیں گے اس لئے حساسیت کو ملحوظ رکھتے
ہوئے ہولی کا دہن سمیتی و شانتی کمیٹی کی میٹنگ جلد از جل منعقد کرتے ہوئے موثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آگ سے تحفظ کے لئے فائربریگیڈ کو مختلف مقامات پر تعینات رکھنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایس ڈی ایم و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مشترکہ ٹیم بناکر شراب کی دوکانوں کی چیکنگ کریں اور ضرورت کے مطابق امتناعی کاروائی وقت کے اندر پوری کی جائے۔ سبھی اضلاع کے لئے پولیس/پی اے سی ٹیم کا تعین کیا جاچکا ہے۔ایسے میں ان کی تعیناتی سمیت سبھی تیاریاں پوری کرلی جائیں۔