لندن، 20 ستمبر (رائٹر) برطانوی پولس نے آج بتایا کہ انہوں نے لندن ٹرین میں بم دھماکہ کے سلسلے میں بدھ کے روز مزید دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا، جس اس معاملے میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
پولس نے
بتایا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 48 اور 30 سال کی ہے، جن کو ساؤتھ ویلس کے نیوپورٹ میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کیا گيا ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز بھی ایک تیسرے مشتبہ ملزم کو نیوپورٹ سے ہی گرفتار گیا تھا۔