ینگون، 27 دسمبر (رائٹر) میانمار کی ایک عدالت نے ملک کی سرکاری رازکی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار رائٹر کے دو صحافیوں کی حراست کی مدت مزید 14 دنوں کے لئے آج بڑھا دی۔
حکام نے معاملہ کی جانچ جاری رہنے
کا حوالہ دیتے ہوئے’ وا لون‘ اور ’كياؤ سو او‘ کی حراست کی مدت میں اضافہ کی عدالت سے درخواست کی تھی۔
اس سے پہلے انہیں یہاں عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں اپنے رشتہ داروں، ساتھیوں اور وکلا سے ملنے کی اجازت دی گئی۔