نئی دہلی،17 ستمبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 70 سال کے ہوگئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیر (14 ستمبر) سے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ملک گیر پروگراموں اور تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ دو اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریبا تین دہائیوں قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ’لیٹرٹو مدر ‘ (جگت جننی) کو مخاطب خط کے اس مجموعے میں انہوں نے اپنے مقاصد
اور خدشات کے تعلق سے تفصیل سے لکھا ہے۔
تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تناظر میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی پلاسٹک مخالف مہم کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو کپڑے سے تیار کردہ تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔
بی جے پی کی جانب سے مسٹرمودی کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ ، مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ ، چشمے تقسیم کرنے کے پلازمہ عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔