حیدر آباد 12 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 15 تاریخ سے حیدر آباد میں منعقد ہونے والے جی 20 وزرائے زراعت کے اجلاس کے لیے وسیع تر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ان اجلاسوں میں 29 ممالک کے وزرائے زراعت اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اور دس دیگر بین
الا قوامی زرعی تنظیموں کے سربراہان کی بھی شرکت متوقع
ہے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ بیشتر بین الا قوامی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اداروں جیسے حیدر آباد کے ادارہ اکر بیساٹ ، ورلڈ فو پرو گرام اور دیگر کے نمائندے بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔