the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،15ستمبر(یواین آئی): بھارتیہ جنتاپارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سلطان المشائخ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاعلیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحتیابی اور عمر درازی کی دعا کی آج یہاں درگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرجی سید غلام ناظم علی نظامی نے پہلے طوطئی ہند خواجہ امیر خسروؒ کی درگاہ میں دعا کرائی،اسکے بعد خواجہ محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے روضہ مبارک میں پیش ہوئے اور امت شاہ جی کی صحت وتندرستی کیساتھ ملک میں امن وبھائی چارگی کیلئے دعا کرائی۔
اس موقع پر بی جے پی کے مائنارٹی مورچہ کے سربراہ عرفان احمد نے



بتایا کہ آج زریں بخش حضرت نظام الدین ؒ کی درگاہ آئے ہیں اور ہم نے امت بھائی شاہ جی کی جلدی صحتیابی وعمر درازی کی دعا کی ہے،لہذاہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ صاحب کی جلد طبیعت میں بہتری ہو گی،نیز موصو ف آگے مزید وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی شہریوں کی فلاح وبہبودگی کیلئے خدمت انجام دیں گے،تاہم ملک’آتما نربھر بھارت‘ کیلئے گامزن ہے۔مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ دراصل یہ وہ دربار ہیں جوفردکسی بھی مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والا ہو،یہاں اسکی دعا یا تمنارب العالمین کبھی رد نہیں کرتا ہے،البتہ اسی لئے ہم نے یہاں پہنچ کربھائی امت شاہ کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔اس دوران احسان خان اور سرفراز علی بھی موجودتھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.