the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
رائے پور 7 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نکسل علاقے کی 10 سیٹوں سمیت
20 سیٹوں پر ووٹنگ آج پر امن طریقے سے ختم ہو گئی۔ تقریباً 71 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کا نکیر میں 75.51 فیصد، بستر میں 72.41 فیصد، بیجاپور میں 40.98 فیصد ، مو بلامان پور میں 76 فیصد، سکما میں 50.12 فیصد کو نڈا گاؤں میں 75.35 فیصد ، دنتے واڑہ میں 62.55 فیصد اور نارائن پور میں 63.88 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی راج ناند گاؤں میں 75.10 فیصد، کبیر دھام میں 72 فیصد اور خیر اگڑھ میں 76.31 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے کے بعد بھی کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے
احاطے میں ووٹرز موجود تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ



کا تناسب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اس مرحلے میں جن اہم لیڈروں کا سیاسی مستقبل ای وی ایم میں قید ہوا ، ان میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ر من سنگھ بھی شامل ہیں۔ ان کی ہائی پروفائل سیٹ راج ناند گاؤں میں بھی اس مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج کی چتر کوٹ سیٹ، سینئر ریاستی وزیر محمد اکبر کی کاور دھا سیٹ، سینئر وزیر کو اسی لکھما کی کو نٹاسیٹ اور سینئر وزیر موہن مر کام کی سیٹ کونڈا گاؤں میں بھی آج ہی ووٹنگ ہوئی۔ جے پی کے چار سینئر لیڈروں سابق وزیر کیدار کشیپ کی سیٹ نارائن پور، سابق وزیر مبیش گا گڈا کی بیجا پور سیٹ اور سابق وزیر اور بی جے پی کی قومی نائب صدر لتا اسینڈی کی سیٹ کونڈا گاؤں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.