جکارتہ، 13 اکتوبر (ایجنسی) انڈونیشیا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اچانک آئے سیلاب اور تودہ گرنے سے سماترہ میں مونڈلنگ ناتل ضلع کے مورا سلادی گاؤں میں اقامتی مدرسہ کے 11 طالب علموں سمیت 22 لوگوں کی موت ہوگئی۔
انڈونیشا کی
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)نے بتایا کہ جمعہ کو چاروں طرف سے پانی میں گھری مدرسے کی عمارت گرگئی اوراس کے ملبے میں دب کر کئی طالب علموں کی موت ہوگئی۔
قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی سماترا اور مغربی سماترا صوبے میں جمعرات سے ہورہی زبردست بارش سے پانی جمع ہوگیا تھا۔