the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے خودکشی کی ترغیب کے معاملے میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی اور ساتھی ملزمان کو بڑی راحت دیتے ہوئے عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا بدھ کے روز حکم دیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ اور جسٹس اندرا بنرجی کی چھٹی کی بینچ نے ارنب اور دیگر ملزموں کی بامبے ہائی کورٹ کے خلاف اپیل قبول کرتے ہوئے مہاراشٹر پولیس کو ہدایت دی کہ وہ انھیں عبوری ضمانت پر رہا کرے۔
عدالت نے کہا کہ وہ



اپنے حکم کے حقائق کی تفصیلات بعد میں جاری کرے گا۔ تب تک ملزموں کی ضمانت پر رہائی کے حکم پر فوراً عمل کیا جائے۔

بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزموں کو عبوری ضمانت پر رہائی کے لیے 50 ہزار روپیے کا نجی مچلکہ بھرنا ہوگا۔ ساتھ ہی انھیں تفتیش میں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ بامبے ہائی کورٹ نے ارنب اور دیگر کی حبس بے جا کی عرضیاں خارج کرتے ہوئے انھیں نچلی عدالت میں بہ ضابطہ عرضی دائر کرنے کی ہدایت دی تھی جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.