ممبئی: 5 نومبر (یو این آئی)ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو جنھیں2018 کے ایک خودکشی کے معاملے میں 18 نومبر تک 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، ممبئی ہائی کورٹ نے آج عبوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد کوئی مناسب فیصلے دے گی، اور اس اگلی سماعت کے لیے عدالت نے کل ( 6 نومبر) کو شام 3 بجے کاوقت طئے کیا ہے۔
ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی
کی گرفتاری اور 2018 میں خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کے لئے ارنب گوسوامی کے وکلاء کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ نے عبوری امداد سے انکار کردیا ہے۔
جسٹن ایس ایس شنڈے اور ایم ایس کارنک پر مشتمل بینچ نے گوسوامی کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی حبیس درخواست پر
بینچ نے کہاکہ، "شکایت کنندہ اور ریاست کی سماعت کیے بغیر عبوری حکم منظور نہیں کیا جاسکتا۔