سرینگر،24 ڈسمبر(ذرائع) جموں و کشمیر میں منگل کو ہندوستانی فوج کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ میں فوج کا ایک ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں گر گیا ہے۔ حادثے میں 5 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ کئی فوجی زخمی بتائے جاتے ہیں۔ فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 11 ایم ایل آئی کا آرمی ٹرک نیلم ہیڈ کوارٹر سے بلنوئی
گھورا پوسٹ کی طرف جا رہا تھا جیسے ہی گھورا پوسٹ پر پہنچتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔
فوجی ٹرک کے گہری کھائی میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی 11 ایم ایل آئی کی کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرک میں 8 فوجی سوار تھے۔ ان تمام کا تعلق 11 مراٹھا رجمنٹ سے ہے اور وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی طرف جا رہے تھے۔