: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) فوج نے کیمیکل وارفیئر ایجنٹس کا پتہ لگانے کے قابل آٹومیٹڈ کیمیکل ایجنٹ ڈیٹیکشن اور الارم سسٹم کی خریداری کے لیے 80 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے میسرز ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت دفاع نے آج بتایا کہ اس معاہدہ پر منگل کو دستخط کئے گئے اور اس کے تحت 223 الارم سسٹم خریدے جائیں گے۔ یہ معاہدہ ( آئی ڈی ڈی ایم)
کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے حکومت کی خود انحصاری کی مہم کو نمایاں فروغ ملے گا۔ اس سسٹم کے آلات کے 80 فیصد سے زائد اجزاء اور ذہلی نظر زاء اور ذیلی نظام مقامی طور پر خریدے جائیں گے۔
اس نظام کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، گوالیار نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ کیمیکل، بائیولوجیکل ، ریڈیالوجیکل اور نیو کلیئر سیکٹر میں ملک کے مقامی بنانے کی پہل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔