the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج کی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی جیسی غیر روایتی اور بالواسطہ جنگ سمیت سبھی طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہے فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جو گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے، مسٹر سنگھ نے جمعرات کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور مسلسل بڑھتی ہوئی صلاحیت کی ستائش کی۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اس پیچیدہ صورتحال سے پوری دنیا متاثر ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہائبرڈ سمیت غیر روایتی اور بالواسطہ جنگ مستقبل کی لڑائیوں کا حصہ رہیں گی۔ سائبر، اطلاعات، مواصلات، تجارت اور مالیات سبھی مستقبل



کے تنازعات کا لازمی حصہ بن گئے ہیں۔ اس لیے ضروری ہو گیا ہے کہ مسلح افواج کو مستقبل کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا‘‘۔
مغربی سرحد پر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پراکسی وار کی مذموم کارروائیاں جاری ہیں لیکن فوج نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے کر ان کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مرکزی پولیس فورسز، ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔ مربوط کارروائیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں استحکام اور امن کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس سمت میں اقدامات کو روکا نہیں جانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.